66

عصمت اکرام جیسی شخصیات سیاسی جماعتوں کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں ، محبوب الزمان بٹ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عصمت اکرام جیسی شخصیات سیاسی پارٹیوں کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں، محبوب الزمان بٹ امیر جماعت اسلامی۔ تفصیلات کے مطابق عصمت اکرام سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن جو کہ گزشتہ چند روز سے علیل تھے محبوب الزمان بٹ امیر جماعت اسلامی ضلع فیصل آباد اور ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی امیر جماعت اسلامی پی پی 113 عصمت اکرام کی رہائش گاہ پر انکی عیادت کے لیے تشریف لائے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی محبوب الزمان بٹ کا کہنا تھا عصمت اکرام جیسی شخصیات ہر سیاسی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں انکی اپنی جماعت کے لیے محنت و خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اسکے ساتھ ساتھ امیر پی پی 113 ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی کا کہنا تھا عصمت اکرام اور انکے خاندان نے تحریک پاکستان تحریک ختم نبوت اور تحریک بحالی جمہوریت میں جو قربانیاں دیں انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اللہ پاک ہم سب کو مل جل کر اس وطن عزیز کی خدمت کرنے کا موقع دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں