عطائی ڈاکٹر کا کلینک سیل

جڑانوالہ (نامہ نگار) ”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن” ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں خاتون کی ہلاکت پر حمنہ میٹرنٹی ہوم اینڈ الٹرا سائونڈ سنٹر سیل کر دیا۔ عوامی سماجی حلقوں کا جعلی عطائی ڈاکٹر کیخلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ شہروانہ سٹاپ پر عطائی ڈاکٹر رانا صابر اور مبینہ ایل ایچ وی شبانہ نے دوران آپریشن چک نمبر 59گ ب کی رہائشی خاتون شمائلہ کو موت کی وادی میں دھکیل دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں