عطائی ڈاکٹر کے انجکشن سے12سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس،کلینک سیل

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی جانب سے کمالیہ کے نواحی علاقہ 58/3 ٹکڑا میں عطائی ڈاکٹر کے ٹیکے سے 12 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، کلینک سیل ملزم فرار، ایف آئی آر درج کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی گاں 58/3 ٹکڑا میں محنت کش عبد السلام نے گاں کے عطائی ڈاکٹر سے 12سالہ کاشف کو ٹیکہ لگوایا تھا. جس کے باعث بچے کی موت واقع ہوگئی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر ہیلتھ ڈاکٹر عاصم کو موقع پر بھیج کر کلینک سیل کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کیے . ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کلینک سیل کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں