عطا تارڑ اعزازی تمغہ کیلئے منتخب

اسلام آباد (بیوروچیف) بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستان کا موقف دنیا بھر میں موثر انداز میں پیش کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کو ستارہ امتیاز کے اعزاز کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، دونوں شخصیات نے جنگی ماحول میں قومی مقف کو عالمی میڈیا کے سامنے پراعتماد، ذمہ دارانہ اور واضح انداز میں پیش کیا، جس کے باعث ان کی خدمات کو انتہائی اہم اور قابلِ ستائش قرار دیا گیا ہے۔عطا اللہ تارڑ کی قیادت میں وزارت اطلاعات نے ایک جامع میڈیا حکمت عملی اختیار کی، جب کہ مبشر حسن نے ادارہ جاتی سطح پر اس پیغام کو موثر انداز میں آگے بڑھایا۔ ان خدمات کو سراہتے ہوئے افواجِ پاکستان کی جانب سے دونوں ناموں کی ستارہ امتیاز کے لیے سفارش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ستارہ امتیاز ملک کا تیسرا اعلی ترین سول و عسکری اعزاز ہے، جو پاکستان حکومت ہر سال یومِ پاکستان (23مارچ) کے موقع پر ان افراد کو عطا کرتی ہے جنہوں نے نمایاں قومی خدمات سرانجام دی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں