عظمت فردوس کو تجاوزات خاتمہ کا ٹاسک دوبارہ مل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی ڈپٹی چیف آفیسر ”آئرن لیڈی” محترمہ عظمت فردوس کو شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ کا دوبارہ چارج دید یا گیا، موصوفہ نے چارج سنبھالتے ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ میدان میں آ گئیں، قبضہ مافیا کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے، انہوں نے 8 بازار و ں سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ بھی کرتے ہوئے دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھی ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے چوک گھنٹہ گھر اس سے ملحقہ 8بازاروں’ مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو ختم کروایا اور تاجروں کو دکانوں کے باہر سامان رکھنے کی بجائے اپنا سامان دکان کے اندر رکھوانے کیلئے شبانہ روز کام کیا اور پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ خالی کروائے۔ بلکہ شہر بھر میں بازاروں’ مارکیٹوں’ گلی’ محلوں میں پختہ تھڑے’ باتھ رومز اور دیگر تجاوزات کو ختم کروایا تو وہ اپنے کام میں لگن’ محنت کی وجہ سے ”آئرن لیڈی” کے نام سے مشہور ہوئیں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب میں پیرافورس قائم کرتے ہوئے عظمت فردوس سے تجاوزات کے خاتمہ کے اختیارات واپس لے لئے تھے۔ تاہم اب دوبارہ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس کو دوبارہ شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ کی ذمہ داریاں مل گئیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پیرافورس کی جانب سے کوئی خاص کارروائی نہ کی گئیں اور تجاوزات مافیا نے دوبارہ پنجے گاڑھ لئے تھے اور اب عظمت فردوس کو دوبارہ چارج ملنے پر شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں