11

عقیدہ توحید ہی اپنے ماننے والوں کو جراتمند بناتا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) تحریک دعوت توحید کا پلیٹ فارم صرف اور صرف دعوت توحید کے لئے تشکیل دیا گیا ہے ہم اس کے پلیٹ فارم سے کسی قسم کی تنظیمی یا سیاسی جدوجہد نہیں کرینگے ان خیالات کااظہارمفسر قرآن ، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سابق ناظم اعلی میاں محمد جمیل ایم اے کنوینئر تحریک دعوت توحید پاکستان’ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے رہنما حافظ محمد یونس ربانی ‘ علامہ عبدالصمد معاذ’حافظ عبدالرحمن محسن’حافظ شاھد اشرف ودیگرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر’پروفیسر نجیب اللہ طارق ‘ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد چنیوٹی’ مولانا حافظ منظور الہی’ مولانا ابوبکر جمیل ‘مولانا عبدالماجد معاذ ‘ مولانا محمد عمران سلفی ‘ مولانا محمد حسین سردار ‘ صاحبزادہ محمد ادریس یزدانی’حافظ محمد یونس ربانی’ مولانا محمد بن عبدالغنی ‘ مولانا شہزاد بٹ ‘ مولانا سلیم الرحمن ‘ مولانا حافظ عمران بھٹی ‘ مولانا محمد سلیمان ضیا’مولانا قاری یاسر معراج ‘ مولانا محمد عبداللہ مدنی ‘مولانا شیخ محمد عاطف ودیگرعلماء اکرام بھی موجودتھے انہوںنے تحریک دعوت توحید کے قیام اور اب تک کی کارکردگی مختصر الفاظ میں بیان کی انہوں نے مزیدکہاکہ عقیدہ توحید عبادات کی قبولیت کی بنیاد ہے اور عقیدہ توحیدہی اپنے ماننے والوں کو جرتمند بناتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت بھی عقیدہ توحید کا پرچار اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل اسلام کے ہاں بنیادی عقیدہ توحید ہے۔ اور ہمیں توحید اپنے تمام تینوں تقاضوں ‘الوہیت ‘ ربوبیت اور اسما و صفات میں عقیدہ کے طور پر اپنے قلوب و اذھان میں راسخ کرناہوگی ۔اس موقع پر مرکزی جمعیت اھل حدیث کے مرکزی ، صوبائی اور شہری قائدین بھی موجود تھے۔ جن و دیگران شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں