2

علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل بھلوال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ،اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اور سرگودھا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے چک 26 شمالی، چک 15 شمالی میں قائم کینو جوس فیکٹری، بھلوال سٹی ایریاز، ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال، فیملی پارک اور اسسٹنٹ کمشنر آفس بھلوال کا دورہ کیا۔ مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال، عوامی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات چیک کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں