کمالیہ (نامہ نگار)ملک کوانتشار ،افرتفری اورہیجانی کیفیت کی طرف دھکیلا گیا۔اب ملک میں سیاسی استحکام آنا چاہیے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP123میاں عرفان اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں جاری اضطراب سے نجات کے لیے فوری انتخابی اصلاحات اور الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔گزشتہحکومتوں نے پاکستان کی سیاست میں اخلاقی اقدار کی پامالی میں برابر کا کردار ادا کیا ہے ۔پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ جیسی منظم ،ملک گیر با کردار اور محب وطن جماعت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی سیاست کی بجائے ملکی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو، تاکہ عوام کو درپیش سنگین قسم کے مسائل اور معاشی مشکلات سے نکالا جاسکے۔ قوم کو امپورٹڈ اور سلیکٹڈ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں قوم کی امیدوں کے ترجمان اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔ 75برسوں سے اس قوم نے جاگیر داروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ظلم و ستم کوبرداشت کیا ہے ۔ہم نے علاقہ کی عوام کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس کو جار ی و ساری رکھیں گے ۔
17