علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میٹرک تا PHD داخلوں میں توسیع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تاپی ایچ ڈی کے داخلوں میں 5 مارچ 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی صائمہ ارم نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک،ایف اے،بیچلر ایسوسی ایٹ ڈگری،بی ایڈ،بی ایس، سرٹیفکیٹ کورسز اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے نئے کورسز کے پروگرام میں داخلہ کے خواہشمند طلبا و طالبات5 مارچ 2025 جبکہ پروگرامز کے جاری طلبہ 10 مارچ تک داخلے بھجواسکتے ہیں۔صائم ارم نے بتایا کہ تاریخ میں توسیع طلبہ کی سہولت کیلئے کی گئی ہے تاکہ کسی پریشانی و دقت کے بغیر فیس جمع کروا کر تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گھر،گھر تعلیم پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے تاکہ ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل پاسکے۔انہوں نے کہا کہ قومیں تعلیم سے ترقی کرتی ہیں اور معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں