اسلام آباد (بیوروچیف) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026 کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کا آغاز یکم جنوری 2026 سے ملک بھر میں بیک وقت ہوگا۔ داخلوں کی یہ سہولت چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں بھی دستیاب ہو گی۔




