علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں میں5مارچ تک توسیع

ساہیوال(بیوروچیف)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار 2025 کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس کیساتھ 05 مارچ تک توسیع ۔ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک احمر ذوالفقار نون نے پریس ریلیز میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2025 میں پیش کیے گئے میٹرک، انٹرمیڈیٹ، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ڈپلومہ/ سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 05 مارچ تک توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ سمسٹر بہار 2025 کے تمام فیس ٹو فیس اور او ڈی ایل پروگرامز کے جاری طلبہ کی انرولمنٹ کی آخری تاریخ 24 فروری 2025 مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں