10

علامہ اقبال نے مسلمانوں میں آزادی کا ولولہ پیدا کیا

فیصل آبا د(سٹاف رپورٹر) علامہ محمد اقبال نے آسا ئش طلب زندگی کو قوموں کی موت قرار دیا۔ علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔علامہ اقبال نے ایسے وقت میں قوم کو سیدھا راستہ دکھایا جب برصغیر کے مسلمان غلامی کے اندھیروں میں منزل کا سراغ کھو چکے تھے۔ آپ کی تعلیما ت پر اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ علامہ اقبال نے پر امن سیاسی برداشت اور بھائی چارے سے مز ین پاکستان کا خواب دیکھا تھا ۔ ان خیالات کا اظہارممبر ضلعی امن کمیٹی پر و فیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے ڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ میں ”علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پرمنعقدہ”کیک کٹنگ تقریب” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں