علامہ اقبال کالونی میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑا گیا ،مالک گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علامہ اقبال کالونی میں کامیاب چھاپہ مار کر غیر قانونی سلاٹر ہائوس پکڑ لیا، بھاری مقدار میں بیمار اور لاغر جانوروں کا غیر معیاری گوشت برآمد’ مالک کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احسن نے اپنے عملہ کے ہمراہ علامہ اقبال کالونی میں چھاپہ مارا تو وہاں پر ملزم نبیل منظور وغیرہ سلاٹر ہائوس میں جانور ذبح کر رہا تھا کہ اور سلاٹر ہائوس میں صفائی کے ناقص انتظامات’ مچھروں اور مکھیوں کی بہتات پائی گئی جہاں پر بیمار’ لاغر اور مادہ جانوروں کو ذبح کیا جا رہا تھا اور بھاری مقدار میں غیر معیاری گوشت برآمد کر کے سلاٹر ہائوس کے مالک کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت خوراک میں استعمال ہونے سے معدہ اور جگر کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پکڑا جانیوالا ملزم پہلے بھی مقدمہ نمبری 1305/25 میں نامزد ملزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں