علامہ اقبال کالونی میں نادرا آفس کیلئےFDAسے جگہ خرید لی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ نادرا نے فیصل آباد میں اپنے ذاتی پہلے آفس کی جگہ FDA فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے علامہ اقبال کالونی میں خرید کر مبلغ 16323529/- روپے محکمہ FDA کو ادا کر دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ علامہ اقبال کالونی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین نیک محمد منج نے مورخہ 27-01-2022 درخواست نمبر WS003/NADRA/01-22 نادرا سرگودھا ریجن کے DG کو دی تھی۔ جس پر DG.RHO.NADRA نے کارروائی کرتے ہوئے مورخہ 13-04-2022 نمبر 16/ZONE-B/F/FSD/OPS/041 اور مورخہ 26-12-2022 نمبر 906/OPS/ZONE-F/1405 کو بذریعہ زونل ہیڈ نادرا فیصل آباد علامہ اقبال کالونی میں جگہ خریدنے کیلئے محکمہ FDA کو درخواست کی جس پر FDA نے اپنی محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے BOG کی میٹنگ میں منظوری لینے کا پراسس کیا۔ چوہدری عابد شیر علی سابق وزیر مملکت پانی وبجلی اور میاں طاہر جمیل سابق MPA نے DG فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف چوہدری کو علامہ اقبال کالونی کی عوام کے وسیع تر مفاد کے لیے اسے BOG میں جلد منظور کروانے کیلئے زور دیا۔ آخر کار محکمہ FDA کے بورڈ آف گورنرز کی 122 میٹنگ مورخہ 26-10-2024 میں نادرا آفس علامہ اقبال کالونی کو منظور کر لیا گیا۔ اور اب چند دنوں میں محکمہ FDA سے نادرا آفس علامہ اقبال کالونی کی رجسٹری مکمل ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں