علامہ اقبال کا فلسفہ خودی کا اصل پیغام خود داری ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کی قومی شاعری فلسفہ خودی کا اصل پیغام خوداری ہے جسے امت مسلمہ اور پاکستانی قوم دن بدن اپنے طرز زندگی سے فراموش کرتے جارہے ہیں آج وطن عزیز میں قوم گروہ در گروہ میں بٹ چکی ہے، باہمی اخلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ کوئی کسی کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اگر امت مسلمہ اور پاکستانی اورحضرت علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو اپناتی تو آج فلسطین غزہ کشمیر میں ذلیل و خوار نہ ہوتی ۔ علامہ اقبال کی یہ خوبی انہیںتمام شاعروں سے ممتاز ہی نہیں کرتی بلکہ بہت اونچے درجے پر فائز کر تی ہے کہ ان کے کلام میں انسان کو انسان کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ وحدہ لاشریک کے در کا سوالی بناتی ہے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ مگر نام سب علامہ اقبال کا لیتے ہیں تو انہیں علم ہونا چاہیے کہ قومیں جب باہمی اختلافات کا شکار ہوتی ہیں تو وہ اپنی منزل سے کوسوں دور چلی جاتی ہیں ان کی ترقی محدود ہو جاتی ہے اور اغیار ان کے باہمی اختلافات سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں، ان حالات میں بے حد ضروری ہے کہ ہم کلام اقبال کے ہر پہلو پر عمل کر کے اپنی کھوئی ہوئی منزل کو دوبارہ حاصل کریں تاکہ وطن عزیز جو لاکھوں جانی قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا اس کے مقاصد کماحقہ پورے کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں