علامہ سعید اسعد کا عرس مبارک 20دسمبر کو ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخ القرآن والحدیث حضرت علامہ مولانا محمد سعید احمد اسعدرحمتہ اللہ علیہ کا تیسرا سالانہ عرس مبارک مورخہ 20دسمبر2025 بروزہفتہ بعد نماز مغرب جامعہ امینیہ رضویہ شیخ کالونی جھنگ روڈ فیصل آباد میں نہایت تزک واحتشام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر بخاری شریف کا اختتامی سبق بھی پڑھا یا جائے گا،اس خوبصورت پروگرام میں ملک بھر سے جید علمائے کرام،مشائخ عظام، قرا حضرات، نعت خواں حضرات شرکت فرمائیں گے،جبکہ خواتین کے لیے علیحدہ پردے کا اہتمام ہو گا، ملک بھر سے جوق درجوق قافلے پروگرام میں شریک ہوں گے، لنگر شریف کا خصوصی انتظام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں