2

علامہ سید شاہد حسین گردیزی کے والد انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)ممتاز عالم دین، جامع مسجد خالقیہ رضویہ صفدرآبادکے خطیب پیر طریقت رہبر شریعت علامہ سید شاہد حسین گردیزی آف سانگلہ ہل کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے(انا للہ و انا الیہ راجعون) ۔ ان کی رسم قل چک چٹھہ سانگلہ ہل میں ادا کی گئی۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ احسان الحق بابر،صاحبزادہ محمد نوید فیض قمرصدر مرکزی انجمن تاجراں صفدرآباد(صدر انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد خالقیہ رضویہ)،پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ محمد ارشد جاوید خالقی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ تاجیہ رزاقیہ ، قاری محمد عمرقادری،محمد قربان بابرمدنی گروپ صفدرآباد، علامہ عبد الجبار کریمی خطیب جامع مسجد توکلی کیڑا منڈی،حاجی محمد عثمان غنی سیکرٹری فنانس مرکزی میلاد کمیٹی،علامہ ڈاکٹر محمد فیض الرحمٰن کریمی خطیب مسجد قیوم،حاجی شبیر حسین ناظم مالیا ت مسجد خالقیہ رضویہ،حاجی محمد سفیان بھٹی (سفیان بک ڈپو) خالد محمود بھٹی ودیگر نے اظہار تعزیت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں