64

علامہ محمد الیاس ہزاروی کا علمی و روحانی فیض ہمیشہ جاری رہے گا، محمد یونس رضوی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد پاک جڑانوالہ میں عرس مبارک قبلہ شیخ الحدیث پیر طریقت علامہ محمد الیاس ہزاروی اور جامع کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت کے حوالہ سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی،اجلاس میں شیخ الحدیث علامہ محمد الیاس ہزاروی کے تلامذہ اور متعلقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صدر محفل نے بتایا کہ قبلہ ہزاروی صاحب نے حضور محدث اعظم علیہ الرحمہ کا علمی اور روحانی فیض علاقے کے طلبہ و طالبات تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی رہنمائی کی اور ایک ذمہ دار باعمل عالم دین اور بہترین استاد ہونے کا ثبوت دیا۔آپ ایک ہی وقت میں ایک بہترین مدرس،مفتی،مقرر،محقق،مصلح اور روحانی پیشوا تھے۔اجلاس میں شریک علما کرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر طریقت شیخ الحدیث علامہ محمد الیاس ہزاروی خلیف مجاز محدث اعظم پاکستان کا علمی اور روحانی فیض ہمیشہ جاری رہے گا ان کی دینی، ملی،علمی اور روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ آج سر زمین جڑانوالہ اور گردونواح میں جو درجنوں دینی مدارس نظر آ رہے ہیں یہ سب قبلہ شیخ الحدیث کی پر خلوص محنت شاقہ کی وجہ سے ہے اجلاس میں علامہ شہباز حسین چشتی امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ،علامہ غلام مرتضی نعیمی،علامہ محمد شہباز رضوی،صاحبزادہ محمد فضل رسول رضوی،محمد صابر رضوی،قاری محمد ارشد،قاری وسیم جاوید،مولانا اظہر مصطفی،مولانا ظفر اقبال،مولانا عثمان علی چشتی،مولانا ذیشان،مولانا وصی ظفر،مولانا علی رضا حافظ محمد سعید رضوی،قاری محمد شہباز،مولاناعمان سبحانی اور حافظ محمد شبیر رضوی کے علاوہ کثیر لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں