7

علماء مشائخ ملک دشمن عناصر کے ارادے قومی اتحاد سے ناکام بنا دیں،رائے گلاب ارشاد بھنڈرا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علما مشائخ اسلام پاکستان کے دشمنوں کے مذموم ارادوں کوقومی اتحاد سے ناکام بنا دیں سیرت النبی ۖ قرب الہی کا بہترین ذریعہ ہے وہاں اتحاد امہ بین المذاہب رواداری اور انسانیت کی داد رسی کا سر چشمہ عدل ہے۔ زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف رائے گلاب ارشاد بھنڈرا نے مزید کہا کہ اہل علم کو استحکام پاکستان عظمت رفتہ پانے کے لئے فعال کردار ادا کرنا چاہیے ۔اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے جامع مسجد نور میں منعقدہ پیغام سیرت رحمتہ اللعالمین کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ رسول پاکۖ مکمل ضابطہ حیات تھے حضور اکرمۖ کی سیرت پر عمل کرکے ہم دنیا کو جنت بنا سکتے ہیں علما مشائخ اسلام کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں اور اسلام کے خادم و محافظ ہیں ہمیں پیغام امن کا سفیر بننا ہوگا اور استحکام پاکستان تعلیمات اسلام کو اجاگر کرنے کیلئے پر امن بقائے باہمی سے رہنا چاہیے صلہ رحمی’ بھائی چارہ’ برداشت’ مساوات دین کے زریں اصول ہیں استاد القرا علامہ محمد شریف’ پیر محمد صدیق الرحمن ‘علامہ اصغر علی گولڑوی ‘قاری عاشق علی نعیمی’ قاری محمد تنویرطاہر راٹھور ‘علامہ شفقت علی حیدری’ صاحبزادہ مقبول حسین شاہ ‘علامہ رضا امین سیفی’علامہ افتخار احمد سلطانی ‘مولانا علی احمد صابر’ صاحبزادہ حافظہ نوید حسن’ حافظ غلام حیدر’ سماجی فلاح کا الحاج شوکت علی چوہدری’مولانا سجاد احمد سرداری ‘صاحبزادہ ابرار حسین جلوی ‘علامہ محمد اسلم ساقی’ رانا عبد الستار نے پروقار تقریب کو درپیش مسائل کاحل اور کتاب وسنت پر گامزن ہونے پر زور دیا۔ فلسطین و لبنان کشمیر میں مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ مقررین نے کہا ہماری تائید و حمایت مسلح افواج کے ساتھ ہے اور رہے گی جو سرحدوں پر اور سرحدوں کے اندر دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہیں شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی’ خوشحالی’ ارض کشمیر فلسطین کی آزادی شہدا کی بلندی درجات مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی تو رقت آمیز مناظر اور لوگ آبدیدہ ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں