علماء مشائخ پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (بیورو چیف)علماء مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی عہدیداران کے باضابطہ نوٹیفکیشن کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد منعقد کی گئی ،جنرل سیکرٹری طارق حسن نے کہاکہ مسلم لیگ ق کوملک بھر میں فعال کیاجارہا ہے،علماومشائخ کی رہنمائی میں وطن عزیز کوفرقہ واریت اور بدامنی سے پاک کرینگے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکہ ایران کشیدگی کو ختم کرانے پر خراج تحسین پیش کیا ،چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہاکہ صدرمسلم۔لیگ چودھدری شجاعت حسین کی سیاست امن اخوت اور بھائی چارے کی ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ق کوچاروں صوبوں وفاق میں منظم وفعال کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے علما مشائخ ونگ کے صدر مولانا پیر چراغ الدین شاہ کی مسلم لیگ کیلئے خدمات کو سراہا,مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک نے کہاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے علماء مشائخ اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں