14

علما ومشائخ ونگ نے ضمنی انتخابات میں بھرپور الیکشن کمپین چلائی’ حافظ محمد امجد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) علما ومشائخ ونگ کے وفد کی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد کی قیادت میں وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں سے ملاقات کی’ ملاقات میں ممبرز صوبائی اسمبلی میاں محمد اجمل’ جعفر علی ہوچہ’ نومنتخب ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں بھی موجود تھے’ علماء و مشائخ عظام نے رانا احمد شہریار خاں کی کامیابی پر مبارکباد دی’ رانا ثنا اللہ خاں علماء ومشائخ ونگ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علما ومشائخ ونگ نے ضمنی انتخابات بھرپور محنت سے الیکشن کمپین چلائی’ علما ومشائخ ونگ مسلم لیگ ن کی طاقت ہے’ اس موقع پر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علماء و مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) کا اہم ترین ونگ ہے’ جنہوں نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز بلند کی ہے’ علماء کرام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے حکومت نے علماء کرام کو کبھی مایوس نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں