فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معرو ف علمی و کاروباری شخصیت میاں حسن علی( مہر جی مٹن چنے والے )کے والد محترم نصیر احمد قادری (محدث اعظم ہوٹل جھنگ بازار و ا لے) رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے(انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم پابند صوم و صلوٰة اور دینی اقدار سے گہری وابستگی رکھنے والی شخصیت تھے، وہ ساری زندگی عالم اسلام کی سربلندی، وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو رہے، ان کی نماز جنازہ آج 23دسمبر بروز منگل کو نماز عصر کے بعد مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار میں ادا کی جائے گی۔




