12

علیحدگی کی افواہوں پر زین احمد اور آئمہ بیگ کی وضاحتیں

لاہور (شوبز نیوز)گلوکارہ آئمہ بیگ سے طلاق کی افواہوں پر شوہر زین احمد نے خاموشی توڑ دی۔گلوکارہ آئمہ بیگ کی طلاق کی خبریں اس وقت وائرل ہوگئیں جب زین احمد نے انہیں انسٹاگرام پر ان فالو کردیا تھا اور شادی کی تصاویر بھی پیج پر موجود نہیں تھیں۔تاہم اب فیشن ڈیزائنر زین احمد نے واضح کیا ہے کہ انسٹاگرام اکانٹ میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے یہ سب ہوا۔انسٹا اسٹوری میں زین احمد نے لکھا کہ ارے لوگو! میرا اکانٹ بگ ہورہا تھا اور میری کچھ پوسٹس کو آرکائیو بھی کیا گیا تھا، معذرت اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات ملے، میں نے پاس ورڈز تبدیل کردیے ہیں۔زین نے پروفائل پر شادی کی تصاویر کو بحال کردیا ہے اور مداحوں کے خدشات کو کم کرتے ہوئے آئمہ بیگ کو دوبارہ فالو کیا ہے۔گلوکارہ پہلے ہی اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے زین کو فالو کررہی ہیں جبکہ گلوکارہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی شادی 5 اگست 2025 کو کینیڈا میں ایک پروقار تقریب میں ہوئی۔ آئمہ بیگ کی اس سے قبل اداکار شہباز شگری سے منگنی ہوئی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں