علیزے شاہ نے سوشل میڈیا چھوڑ دیا’ وجہ کیا بنی؟

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ، جنہوں نے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا، آج کل ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے سپر سٹار سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جب کہ عہدِ وفا کے ذریعے وہ نیشنل کرش کے طور پر ابھریں بعد ازاں کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بنیں، مگر ساتھ ہی متعدد تنازعات کا سامنا بھی کیا۔حالیہ دنوں میں علیزے شاہ کو ان کے لباس، اسٹائل اور موسیقی ویڈیوز میں شرکت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دبا اور نفسیاتی دبا کے باعث، انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا: I Quit اور ساتھ ہی سوشل میڈیا کو جہنم قرار دیا۔ انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیے۔ اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم ہو گئی ہے۔ ایک طرف کچھ لوگ اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا: جب پوسٹ کرنا جانتی ہو تو ردِ عمل برداشت کرنا بھی سیکھو۔جبکہ دوسری طرف کچھ صارفین ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی ذہنی کیفیت پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: وہ کسی ذہنی دبا سے گزر رہی ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ایک اور نے دعا دی: اللہ ہدایت دے اور انہیں سکون نصیب ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں