لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ کرکٹ امپائر علیم ڈار نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں میدان میں ہمیشہ الٹے ہاتھ سے فیصلہ دیا جس سے جڑا گہرا راز بتا دیا۔عالمی ریکارڈ یافتہ کرکٹ امپائر علیم ڈار نے گفتگو کرتے اپنے 25 سالہ امپائرنگ کیریئر کا گہرا راز بتا دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں میدان میں کبھی سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے نہیں دیا کیونکہ جانتا تھا شہادت کی انگلی کی اسلام میں بہت اہمیت ہے اور الٹے ہاتھ سے فیصلہ اس لیے دیتا ہوں کہ شہادت کی انگلی سے غلط فیصلہ نہ ہو جائے۔علیم ڈار نے کہا کہ امپائرنگ کے تمام عالمی ریکارڈ میرے پاس ہیں اور کیریئر میں کبھی کسی بھی فیصلے پر شرمندہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کھلاڑی سے غلط فیصلے پر معافی مانگنی پڑی۔
