علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے اپنا ڈیبیو گانا ریلیز کر دیا

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے بھی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔علی حیدر نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کو بطور گلوکارہ متعارف کروایا ہے۔علی حیدر کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتانا ہے کہ علیشبہ حیدر نے اپنا ڈیبیو گانا ریلیز کر دیا ہے۔ گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک بہترین لمحہ ہے جب علیشبہ حیدر کا پہلا گانا دل نہیں لگدا ریلیز ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں