علی حیدر کے نئے گانے ”اجازت” نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار علی حیدر کا نیا گانا اجازت ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار علی حیدر نے اپنے اس نئے گانے کے بارے میں بتایا کہ اس گانے کو امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فلمایا گیا ہے اور اسے گزشتہ اتوار کو باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی تہلکا مچا دیا ہے صارفین کی جانب سے بھرپور ردِعمل سامنے آیا ہے۔صارفین کی جانب سے خاص طور پر گانے کی موسیقی کی دھنوں اور علی حیدر کے کلاسک انداز کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں