75

علی رضا کی ریسلنگ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی

بھلوال (سپورٹس نیوز) ایشین ماس ریسلنگ چیمپین شپ میں برون میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی کا اپنے آبائی شہر بھلوال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ازبکستان میں منعقدہ ایشین ماس ریسلنگ چیمپن شپ میں بھلوال پاور جم کے کھلاڑی علی رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برون میڈل حاصل کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔ہونہار کھلاڑی علی رضا نے نہ صرف ملکی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ نامساعد حالات کے باوجود پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں پیش پیش رہا ہے ۔ازبکستان میں منعقدہ چیمپین شپ میں بروان میڈل حاصل کرنے کے بعد آبائی شہر بھلوال پہنچنے پر کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں