39

علی ناصر تبدیل ‘ عثمان گوندل CPO فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور عثمان اکرم گوندل کو سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی کو تبدیل کر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشن لاہور تعینات کر دیا اور ان کی جگہ گریڈ20 کے آفیسر عثمان اکرم گوندل کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا جو کہ آئندہ چند روز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالینگے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشن لاہور افضال احمد کوثر کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں