13

عمران ‘ اسٹیبلشمنٹ لڑائی اپوزیشن کو پھانسی کے مطالبے پرہوئی

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوگئی۔ پیرس میں پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ جمہوری نہیں، آمرانہ اور فسادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے راج دلارے تھے لیکن جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو لڑائی ہوگئی کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ اس حد تک نہیں جانا چاہتی تھی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو شہباز شریف اور بلاول نے ساتھ چلنے کی پیشکش کی جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ سب کو جیل میں ڈال دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئینی تھی، بانی پی ٹی آئی مقابلے کی بجائے استعفے دے کر دوڑ گئے۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں