عمران اشرف فنکار کو بہت عزت دیتا ہے’ سخاوت ناز

لاہور( شوبز نیوز)فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے مزاحیہ اداکار سخاوت ناز نے کہا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز کے ٹی وی شوز سے فنکاروں کو اچھا روزگار ملا ہے کیونکہ اس سے پہلے فنکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا تھا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر کو ہوسٹ کے طور پر شریک ہونے والے فنکاروں کو معقول معاوضہ ملتا ہے ۔ میری تجویز ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کو بھی فنکاروں کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔سخاوت ناز نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں فنکار کو وہ مقام نہیں ملتا جو دنیا کے دیگر ممالک میں دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں