عمران اشرف کی بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کیساتھ فلم میں کام کی خواہش

لاہور(شوبز نیوز) پاکستان کے مشہور اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔عمران اشرف نے اپنے مزاحیہ پروگرام میں مداح کے سوال پر اپنی اس خواہش کا ذکر کیا۔ پروگرام کے دوران ایک مداح لڑکی نے عمران اشرف اور مہمان اداکار آغا مصطفی حسن سے پوچھا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ اگلا پروجیکٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس پر عمران اشرف نے نہ صرف ایک پاکستانی بلکہ بھارتی اداکارہ کا بھی نام لیا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں اب تک معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے خوش قسمتی ہوگی۔اسی دوران عمران اشرف نے واضح کیا کہ وہ شدت سے چاہتے ہیں کہ ان کا اگلا پروجیکٹ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ہو۔عمران اشرف کی یہ خواہش مداحوں نے سراہتے ہوئے تالیاں بجائیں، جس پر انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ ان کی حقیقی خواہش ہے۔ان کی اس گفتگو کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں