عمران اوربشریٰ کی اپیل تیار

راولپنڈی(بیوروچیف) 190ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیل تیار ہو گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2وکلا اپیل دائر کریں گے، وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔وکلا نے وکالت نامے ملزمان سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دیئے، جیل حکام ممکنہ طور پر وکالت نامے کل کو وکلا کو واپس کریں گے۔ 21جنوری کو اپیل دائر ہونے کا امکان ہے، وکیل خالد یوسف چودھری نے بتایا کہ وکالت نامے جیل حکام نے لے لئے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں