41

عمران حکومت کی IMF معاہدے سے خلاف ورزی کا نتیجہ پاکستان بھگت رہا ہے

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت صنعتی شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی’ صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بجٹ کا حصہ ہونگے،میں بذاتِ خود یقینی بناؤنگا کہ صنعتی شعبے سے تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی جائیں،گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو روکا. گزشتہ حکومت نے اپنی حکومت بچانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ توڑا جس کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بالخصوص صنعتوں کو بھگتنا پڑا۔قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں، پاکستانی قوم با ہمت قوم ہے۔ہم سب مل کر اس معاشی مشکل سے بتدریج نکل رہے ہیں۔حکومت، پوری قوم، صنعتکار اور کاروباری حضرات مل کر پاکستان کے بہتر حالات کیلئے محنت کر رہے ہیں۔گزشتہ ایک برس شرپسند عناصر نے کبھی لانگ تو کبھی شارٹ مارچ اور دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں