32

عمران خان الزام تراشی کرکے قبل ازوقت الیکشن نہیں کروا سکتے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سابق ایم پی ا ے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ عمر ا ن خان اداروں پر دبائو اور پی ڈی ایم کی قیادت پر الزام تراشی سے نہ و قت سے قبل الیکشن کرواسکتے ہیں نہ حکو مت حاصل کر سکتے ہیں ۔ اپنے کردار اور لوٹ مار کے بعد ان کی سیاست کا خا تمہ ہونے والا ہے وہ نااہل بھی ہونگے اور گرفتار بھی جبکہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں تفریق اور سیاسی پرندے نئے گھونسلے تلاش کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ جیل بھر وتحریک محض ایک سیاسی تماشہ ہے ٹانگ پر بلستر لگانے کی وجہ سے جو لیڈر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے وہ جیل میں کس طرح جائیں گے وہ تو جیل میں ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی ایک اور ناپاک سازش ناکام ہو گئی ۔ پی ٹی آئی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور گھنائونی سازشوں کے باوجود آئی ایم ایف سے موجودہ حکومت کا معاہدہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار سالوں میں ملک کی معشیت کو تباہ کرنے والے اب اپنی آنکھوں سے جلد ہی معاشی صورتحال بہترہوتی دیکھیں گے مگر اس بات کا دکھ مخالفین کو بہت ہوا ہے اور جب سے آئی ایم ایف سے حکومت کا معاہدہ ہوا ہے تب سے پی ٹی آئی میں صف ماتم بچھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جس کی وجہ سے انکی سیاست ایک بند گلی میں جا چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں