عمران خان نے فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر وکیل فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران کیا گیا اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی، فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں