لند ن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا،ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، اس بندے نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کسر نہیں چھوڑی ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی کو پنجاب کا نگراں وزیر اعلیٰ لگا دیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح گوگی کے پاس ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کے بعد عمران خان کا رونا اب شروع ہوگیا ہے۔
42