30

عمران خان کا جیل میں رابطوں اور رہائی کی پیشکش کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (عظیم صدیقی) انتہائی ذمہ دار ذرائع نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ ان سے جیل میں ”ذمہ داروں” نے رابطے کئے اور خاموشی اختیار کرنے پر رہائی کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع نے اس نمائندے سے گزشہ شب رابطے پر بتایا کہ 9مئی کے بعد عمران خان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا۔ 9 مئی کا واقعہ ریاستی دہشتگردی تھی ‘سیاسی خطائیں نظر انداز ہو جاتی ہیں لیکن ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف دہشتگردی ناقابل معافی جرم ہیں اور ایسے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں سے کسی قسم کے رابطوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں