40

عمران خان کا دورحکومت رول آف جنگل تھا’مریم اورنگزیب

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں،عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاء کی خلاف ورزی تھا ۔ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دورحکومت ‘رول آف لاء نہیں’ ،’ رول آف جنگل’ تھا ،ایک دِن گالی، اگلے دِن معافی عمران کی سیاست ہے ،چاہے وہ عدالت ہو، چاہے وہ امریکہ ہو، چاہے وہ ادارے ہوں۔آپ جیسے فارن ایجنٹ، چور، جھوٹے، بہروپئے اور منی لانڈرر سے آزادی حاصل کرکے ملک آزاد ہوتے ہیں ۔عمران صاحب ایسی باتیں کرکے اپنے ووٹرز کی توہین کرتے ہیں۔کیا تم نے رول آف لاء کا سہارا لے کر سپیکر، ڈپٹی سپیکر، گورنر اور صدر سے آئین شکنی کرائی تھی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں