58

عمران خان کا صلح کیلئے آرمی چیف کو پیغام

اسلام آبا د(بیوروچیف)سابق سیکرٹری دفاع جنرل (ر)نعیم لودھی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے جیل سے پیغام پہنچایا کہ کسی بھی طرح میری صلح کروا دو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے پہلے بھی آرمی چیف سید عاصم منیر، فیصل نصیر اور ندیم انجم سے معافی مانگنے اور بات کرنے کے لئے تیار تھے جسکا ذکر اس نے گرفتار ہونے سے دو دن قبل خود کیا تھا کہ مجھ سے بات کرو،عمران خان مان رہا ہے کہ مجھ سے غلطیاں ہوئی ہے۔ فوج مخالف بیانات دے کر میں نے غلطیاں کی جس سے ادارے کی بدنامی ہوئی،ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کے خلاف من گھڑت بیانات پر عمران خان شرمندہ ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان بند گلی میں داخل ہوچکا ہے، اس کے اپنے بھی اسکو مزید تباہ کررہے ہیں۔ عمران خان کا سب اعتماد اٹھ چکا ہے،میں کوشش کرسکتا ہوں کہ عمران خان جس طرح چاہیں معافی مانگیں میں بلکل اسی طرح اسکا پیغام پہنچا سکتا ہوں،ہوسکتا ہے تحریک انصاف 2024 کے الیکشن سے بائیکاٹ کردیں،انٹرا پارٹی الیکشن ہونے کی صورت میں تحریک انصاف پندرہ بڑے گروپس میں تقسیم ہوگی،عمران خان کا مجھ پر اعتماد ہے اسی لئے مجھے پیغام پہنچایا کہ بات کرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں