58

عمران خان کولمبے عرصے تک جیل میں رکھنے کی تیاریاں

اسلام آباد(بیوروچیف)جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اب کسی بھی وقت نیب کی حراست میں جانے والے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ طویل عرصہ تک جیل میں رہنے والے ہیں چاہے پھر انہیں سائفر کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت ہی کیوں نہ مل جائے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے پیر کو عمران خان کا ریمانڈ حاصل کیے جانے کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین اڈیالہ جیل میں رہیں گے جہاں وہ پہلے ہی سائفر کیس میں جوڈیشل حراست میں ہیں۔ نیب والے انہیں اپنی جیل میں منتقل نہیں کرنا چاہتے۔ نیب کی درخواست کے بعد اسلام آباد میں قائم نیب عدالت نے پیر کو سابق وزیراعظم کیخلاف توشہ خانہ اور این سی اے برطانیہ کے ساتھ 190 ملین پاونڈز کی سیٹلمنٹ کے دو کیسز میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں