40

عمران خان کو رانا ثناء اللہ کے حوالے نہیں کرینگے، فواد

لاہور (بیوروچیف)تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری سمیت متعدد وکلا ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست لے کر آئیں پھر دیکھتے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کہہ رہے ہیں رات سے معاملہ ہورہا ہے۔ صبح ساڑھے 8 بجے میرا آفس کھل جاتا ہے، آپ درخواست ساڑھے 8 بجے دائر کردیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں