32

عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا بھگا بھگا کر تھکا دینگے’ رانا ثنااللہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری مقصود نہیں، انہیں بھگا بھگا کر تھکا دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان سے مقابلہ دشمنی سے ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی کرسی کیلئے عمران خان اسمبلی میں آئیں، ابھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا، بھگانا اور مصروف رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے کوئی شبہ نہیں، لوگوں کی رائے ہے کہ عدالتوں سے کسی حد تک عمران خان کو ریلیف مل رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کے معاملے میں نہ پڑے، کچھ ججز کے خلاف ریفرنس بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، حکومت کارکنان اور خواتین کو نہیں بلکہ منتظمین کو گرفتار کرسکتی ہے، جیل بھرو تحریک سے نمٹنے کیلئے چاروں صوبوں میں حکمت عملی تیاری کر لی گئی ہے۔رانا ثنا اللہ نے واضح طور پرکہا کہ چیئرمین نیب پر کوئی دباؤ نہیں تھا، نیب قوانین کے حوالے سے معاملہ دوبارہ پارلیمان میں جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں