کمالیہ(نامہ نگار) تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) ملک امجد یعقوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک محض سیاسی تماشہ ہے ٹانگ پر پلستر چڑھا کر سیاست چر کا نیوالا جیل میں ایک ہفتہ بھی نہیں رہ سکتا۔ عمران خان اداروں پر دباؤ ڈال کر اور پی ڈی ایم کی قیادت پر الزام تراشی سے نہ وقت سے قبل الیکشن کروا سکتا ہے نہ حکومت حاصل کر سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے واپس آتے ہی سیاسی فضا تبدیل ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی عدم موجودگی میں شیر دل بیٹی مریم نواز عوام سے رابطے میں ہیں اور انکے کامیاب جلسوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں تفریق اور سیاسی پرندے نئے گھونسلے تلاش کریں گے۔
87