42

عمران خان کی نا اہلی کے بعد ہی عام انتخابات ہونگے

کراچی(بیوروچیف)سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن اسی وقت ہوگا جب چیئرمین تحریک انصاف نااہل ہوچکے ہوں گے’ عمران خان کیخلاف مقدمات تو بہت سے قائم ہوئے ہیں مگر ٹرائل شروع نہیں ہوا، فوجی عدالتوں میں ابھی تک عمران خان کیخلاف ٹرائل شروع نہ ہونے کی وجہ نو مئی کے واقعات کی مختلف رخوں کے ساتھ مکمل تحقیقات کرنا ہے تاکہ پکا ہاتھ ڈالا جاسکے، کچھ لوگوں کے مطابق گرفتار شدگان نے ایسے ایسے انکشافات کیے ہیں جسے سن کر چودہ طبق روشن ہوجائیں،پانچ چھ لوگوں کی ممکنہ پریس کانفرنس کا سنا جارہا ہے جو وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اندر سے ایک ہیں، آئندہ نگران سیٹ اپ میں دونوں کی مشاورت شامل ہوگی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتیں الیکشن کروانے کے سوا تمام کا م کررہی ہیں’پیپلز پارٹی کے بہت سے رہنماوں نے پارٹی قیادت سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں پر خدشات کا اظہار کیا ہے، پیپلز پارٹی میں خیال پیدا ہورہا ہے کہ مرکزاور بلوچستان میں نگران حکومتیں بھی الیکشن نہیں کروائیں گی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو شک ہے کہ آئندہ نگراں حکومت تین مہینے نہیں چھ مہینے یا نو مہینے کیلئے آئے گی، یہ چاہتے ہیں نگراں حکومت تین مہینے کیلئے آئے اور الیکشن کروا کے چلی جائے، اس شک کی وجہ سے پیپلز پارٹی ن لیگ سے مشاورت کر کے بیانات دے رہی ہے تاکہ کہیں سے یقین دہانی آجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں