عمران خان کی12درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

لاہور (بیوروچیف) لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نومئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں ضمانت کی بارہ درخواستیں سماعت کے لے مقرر کردیں۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ستائیس مئی کو سماعت کرے گا۔عدالت نے اسپیشل پراسکیوٹرزکو دلائل کیلئے اورمقدمات کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے،بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سے ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کئے جلائو گھیرائو میں ملوث نہیں ہوں میرے خلاف ٹھوس شوائد موجود نہیں ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں۔عدالت ضمانتیں منظورکرنیکا حکم دے اورٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے۔جناح ہائوس ،عسکری ٹاور جلائو گھیرائو سمیت بارہ مقدمات میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں