32

عمران خان کے الزامات غلط اور جھوٹ ہیں ، امریکہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کی ایک مرتبہ پھر تردید کردی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہوکر سچ بولوں۔بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں۔میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں