36

عمران خان کے سخت فیصلے PTI بند گلی میں داخل

اسلام آباد (بیوروچیف)نومئی کے پرتشدد واقعات اورجلاؤگھیراؤ کے بعد کی صورتحال اور پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے نامور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں نے ان کی قومی سیاست میں موجودگی مشکل بنادی ہے،قومی اداروں سے ٹکراؤکی صورتحال نے تحریک انصاف کے لئے مستقبل کی سیاست میں بہت سی مشکلات پیداکردی ہیں اوربہت بڑی تعداد میں لوگوں کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے پیچھے بھی یہی وجہ نظر آتی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو سخت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ خبریں ہیں اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں دو نئی سیاسی جماعتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے’ ایک جماعت جہانگیر ترین کی ہوگی جبکہ دوسری مائنس عمران خان پی ٹی آئی ہوگی،تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ کون الیکشن لڑسکتا ہے کون نہیں لڑسکتا یہ اسٹیبلشمنٹ کا نہیں عوام کا فیصلہ ہونا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کیلئے موجودہ وقت اور مستقبل قریب بہت مشکل لگ رہا ہے، اس کے باوجود یہ نہیں کہا جاسکتا کہ تحریک انصاف یا عمران خان ختم ہوجائیں گے، انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے ان کا ملازم آیا یہ کبھی سوچا نہیں جاسکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں