41

عمران خان کے وارنٹ جاری

اسلام آباد (بیوروچیف)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی ، شبلی فراز ، فرخ حبیب اور حسان نیازی سمیت دیگر رہنمائوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔چیئرمین تحریک انصاف کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونا مہنگا پڑ گیا۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ عدالت نے شبلی فراز ، فرخ حبیب ، حسان نیازی اور دیگر کئی رہنمائوں کے بھی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں وارنٹ گرفتاری نکال دیئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ رمنا کے 2 اور تھانہ گولڑہ کے ایک مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں