25

عمران خان گرفتاری سے نہیں ثناء اﷲ سے ڈرتے ہیں

لاہور(بیوروچیف)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کو جیل نہیں رانا ثنااللہ سے ڈرلگتاہے،رانا ثنا اللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہے اس پرشورکیوں نہیں؟ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کیے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، ہم اپنے قائد کووزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے حوالے نہیں کریں گے، عمران خان ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔ سی سی پی او اسلام آباد اپنی شیلنگ سے بے ہوش ہوگیا پاکستان بڑے بحران کا شکار ہے۔انتظامیہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے زمان پارک میں ہرجگہ آنسوگیس کی بوہیگھروں میں موجود بچوں کی طبیعتیں بگڑ گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں